<div class="paragraphs"><p>فوٹو اسیت ناتھ تیواری ’ایکس‘ ہینڈل</p></div>

 

دربھنگہ میں مجوزہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال بعد بھی دربھنگہ ایمس کے نام پرصرف مین گیٹ کا ستون ہی تیار ہو پایا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کے ترجمان اسیت ناتھ تیواری نے مرکزی حکومت اور پی ایم مودی پر حملہ بولا ہے۔

کانگریس پارٹی نے دربھنگہ ایمس کے مین گیٹ کے ستون کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ 10 سال بعد بھی دربھنگہ ایمس کے نام پر الاٹ زمین پر صرف مین گیٹ ہی بن پایا ہے جبکہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہاں علاج شروع ہو چکا ہے۔ کانگریس پارٹی نے ان دعوؤں کو مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان اسیت ناتھ تیواری نے مرکزی حکومت اور پی ایم مودی کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں اور دربھنگہ ایمس اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ اسیت ناتھ تیواری نے کہا کہ پی ایم مودی نے کئی پلیٹ فارمز سے کہا ہے کہ دربھنگہ ایمس میں علاج ہو رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہاں صرف ایک گیٹ کھڑا ہے۔ آج کانگریس نے عوام کے سامنے سچائی رکھ دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *